Saturday, 7 November 2015

فضائل اعمال

فضائل نماز میں آیات کی تعداد
بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمد للہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علی رسولہ الکریم اما بعد، فضائلِ اعمال جو حضرت شیخ الحدیث زکریا کاندھلویؒ کی کتابوں کا مجموعہ ہے اس میں ایک کتاب حضرت شیخ نے نماز کے فضائل میں تحریر فرمائی جن میں قرآن و حدیث سے نماز پڑھنے کے فضائل اور اس کے چھوڑنے پر وعیدیں نیز جماعت کی پابندی کے فضائل اور اس کے چھوڑنے پر وعیدوں کا ذکر کیا ہے، اس کے ساتھ حضرت شیخ الحدیثؒ نے خصوصی توجہ نماز میں خشوع و خضوع پر دی ہے۔ ان تمام باتوں کے لئے حضرت شیخ الحدیثؒ نے قرآن و حدیث کے ساتھ با عمل بزرگانِ دین کے واقعات بھی ذکر کئے ہیں جن سے عمل کی رغبت پیدا ہو۔ جب ہم نے سرسری طور پر اس پر غور و خوض کیا تو اس مجموعے میں ہم کو بے شمار قرآن کی آیات اور ان کی دلنشیں تفسیر ملی ساتھ میں انگنت احادیث کا مجموعہ ان کی شرح اور محدثانہ کلام کے ساتھ ہماری نظر سے گذرا ۔ محدثانہ کلام کو حضرت شیخ الحدیثؒ نے عربی میں ذکر کیا ہے۔ جب ہم نے اس میں موجود قرآنِ کریم کی آیات کی تعداد کی طرف توجہ دی تو تقریباً صرف فضائلِ نماز میں 52 آیات ملیں۔ ذیل میں ہم نے ان کے حوالہ ذکر کردئے ہیں۔ تفصیل کے لئے یہاں کلک کیجئے

No comments:

Post a Comment