Saturday, 7 May 2016

فضائل اعمال عربی زبان میں

السلام علیکم،
حضرت شیخ الحدیث زکریا کاندھلویؒ کی مایہ ناز تصنیف فضائلِ اعمال عربی زبان میں

Download 1

Download 2


Friday, 27 November 2015

امر بالمعروف و نہی عن المنکر ہر ایک پر واجب ہے

حضرت شیخ الحدیثؒ تبلیغ کی فضیلت اور اس میں عوام کی غلط فہمی ہوتی ہےاس کو  دور کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

          یہ بھی معلوم کر لینا ضروری ہے کہ تبلیغ کے لئے یا امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کیلئے پورا کامل و مکمل عالم ہونا ضروری نہیں۔ ہر وہ شخص جو کوئی مسئلہ جانتا ہو اس کو دوسروں تک پہنچائے۔ جب اس کے سامنے کوئی ناجائز امر کیا جارہا ہو اور وہ اس کے  روکنے پر قادر ہو تو اس کا روکنا اس پر واجب ہے۔  (فضائل تبلیغ مقدمہ)

Thursday, 26 November 2015

حجة الوداع وجزء عمرات النبي صلى الله عليه وسلم للشیخ الحدیث محمد زکریا کاندھلویؒ

حضرت شیخ الحدیثؒ علامہ محمد زکریہ کاندھلویؒ کی عربی زبان میں تالیف رسول اللہ ﷺ کا آخری حج جس کو حجۃ الوداع کے نام سے جانا جاتا ہے اور حضور ﷺ کے عمروں کے متعلق تفصیلاً تقریباً ۳۳۳ صفحات پر مشتمل یہ کتاب اہل علم کے لئے ایک قیمتی تحفہ ہے۔
اہل علم اسے ضرور پڑھیں۔

حجة الوداع وجزء عمرات النبي صلى الله عليه وسلم

Download Book

 Download Muqaddamah

Wednesday, 18 November 2015

اعتراض تبلیغ والے آیاتِ جہاد کو اپنے تبلیغی اسفار کی تائید میں پیش کرتے ہیں



تبلیغی جماعت پر ایک اعتراض بہت زیادہ کیا جاتا ہے کہ وہ جہاد کی آیات کو اپنے تبلیغی اسفار کی تائید میں پیش کرتے ہیں اس کا جواب شیخ الحدیثؒ نے تفصیلا دیا ہے اس میں سے کچھ تکڑے ہم پیش کرتے ہیں
شیخ الحدیثؒ: تبلیغ والے جہاد کی احادیث کو اپنے تبلیغی اسفار کی تائید میں پیش کرتے ہیں اور تعجب اس پر ہے کہ یہ اشکال عوام کی بجائے اہل علم کی طرف سے زیادہ آیا،اہل علم کی طرف سے اس قسم کے اشکالات کا وارد ہونا زیادہ موجب تعجب ہے۔ اس لئے کہ جہاد کے اسفار میں قتال اگر چہ عرفاً زیادہ معروف ہے لیکن ےلغت اور نصوص جہاد کو قتال کے ساتھ مخصوص نہیں کرتے،اصل جہاد اعلاء کلمۃ اللہ کی سعی ہے جس کا درجۂ مجبوری اور آخری درجہ قتال بھی ہے،قتال اصل مقصود نہیں بدرجۂ مجبوری ہے۔      (جماعتِ تبلیغ پر اعتراضات کے جوابات ص ۲  )

Tuesday, 17 November 2015

تبلیغی جماعت پر اکابرین کی تنبیہات کی وجہ

تبلیغی جماعت کے بعض ساتھیوں سے جو بعض کوتاہیاں بعض مرتبہ ہوتی ہے اس پر اکابرین جو تنبیہ کرتے ہیں اس کے ذریعہ فتنہ پرور لوگ اور جماعت کے مخالف اس کو ان اکابرین کی تبلیغ سے مخالفت ثابت کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں جو کہ بالکل غلط ہے، اسی سلسہ میں حضرت اقدس شیخ الحدیثؒ کی کتاب جماعتِ تبلیغ پر اعتراضات کے جوابات سے ایک اقتباس پیشِ خدمت ہے:
شیخ الحدیثؒ فرماتے ہیں
"جماعتِ تبلیغ پر اکابر کی طرف سے جو بعض موقعوں پر بعض جزوی تنبیہات ہوئی ہیں ان کی وجہ سے ان اکابر کو جماعتِ تبلیغ کا مخالف قرار دے کر اب ہوا دی جارہی ہے، اسی طرح ناکارہ( یعنی شیخ الحدیث) کی طرف سے کسی تنبیہ سے کوئی غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے اس لئے کہ میں بھی تبلیغی جماعت اور کارکنوں کی کوتاہیوں پر تنبیہات کرتا رہتا ہوں ۔۔۔۔۔ یقیناً میرے بہت سے خطوط میں تنبیہیں،نکیریں اور اعتراضات ملیں گے ۔۔۔ کسی بڑے شخص  کے متعلق میرے پاس کوئی مشخص شکایت پہنچی تو میں نے اس پر نکیر اور تنبیہ میں بھی کبھی کسر نہیں چھوڑی۔۔۔ اسلئے مجھے بھی  خیال ہوا کہ میرا کوئی تنبیہی اور نکیری خط کسی کے پاس ہو اور میرے بعد تبلیغ کے کسی مخالف نے اسے شائع کیا اور اس کو میری مخالفت تبلیغ پر حمل کیا تو یقیناً غلط ہوگا،میں اس مبارک کام کو اس زمانہ میں بہت اہم اور بہت ضروری سمجھ رہا ہوں۔۔۔۔"
(جماعتِ تبلیغ پر اعتراضات کے جوابات ص ۲،۱ )


Sunday, 15 November 2015

مطالب و مقاصد کے ساتھ قرآن کو سیکھنا افضل ہے

          افضل عمل یعنی قرآن کریم سیکھنااور سکھانا اس حدیث کی حدیث شرح کرتے ہوئے شیخ الحدیثؒ نے فرمایا:

" کلام پاک چونکہ اصل دین ہے اس کی بقاء و اشاعت پر ہی دین کا مدار ہے اس لئے اس کے سیکھنے اور سکھانے کا افضل ہونا ظاہر ہے، کسی توضیح کا محتاج نہیں، البتہ اس کی انواع(قسمیں) مختلف ہیں۔ کمال اس کا یہ ہے کہ مطالب و مقاصد سمیت سیکھے اور ادنیٰ درجہ اس کا یہ ہے کہ فقط الفاظ سیکھے۔"(فضائل قرآن مجید فائدہ حدیث۱ ص ۸)

Friday, 13 November 2015

امر بامعروف علماء کے ساتھ خاص نہیں

امر بالمروف و نہی عن المنکر سے مسلمانوں کی غفلت کو دیکھتے ہوئے حضرت شیخ الحدیثؒ نے فرمایا

عام طور پر مسلمانوں نے تبلیغ کو علماء کے ساتھ مخصوص کر رکھا ہے حالانکہ یہ صحیح نہیں ہے بلکہ ہر وہ جس کے سامنے کوئی منکر ہورہا ہو اور وہ اس کے روکنے پر قادر ہو یا اس کے روکنے کے اسباب پیدا کرسکتا ہو اس کے ذمّہ واجب ہے کہ اس کو روکے۔(فضائل تبلیغ تمہید صفحہ 4)